(خصوصی رپوٹ )امریکی
سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ یہ بیان سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈجنرل جوزف وٹل نے
سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ ہوئے دیا ۔
ان کا
کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی تنازع میں تبدیل
ہوسکتی ہے ۔ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ۔
جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہیں ۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے
تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے ۔![]() |

