وزیر اعظم نواز شریف
نے کہا ہے کہ گوادرسے پاکستان کے لیے خوشحالی کا دور شروع ہورہا
ہے۔اس سے ملک اور عوام کی تقدیر بدلنے
والی ہے۔ پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ ہم
نے گوادر کےلیے کتنی محنت کی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے گوادر میں جلسہ عام سے
خطاب میں کہا کہ گوادر پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، عوام کی خوشی میں آج امید کی
کرن نظر آرہی ہے ،عوام محسوس کررہے ہیں کہ گوادرمنصوبے سے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے۔
پنجاب کے کالجوں میں حجاب لازمی کرنے کی تجویز
انہوں نے کہا کہ 1993 اور 1997 میں کسی نے گوادر
کو کیوں یاد نہیں کیا جیسے ہم نے کیا، 1997 میں ہم نے اقتدار میں آکر گوادر کی
ترقی کیلئے اقدامات کئے ہماری حکومت جانے کے بعد گوادر کو پھر فراموش کردیا گیا ۔
وزیر اعظم نے بلوچستان میں ہونے والے ترقیاتی
کاموں کے حوالے سے کہا کہ1100 کلومیٹر کی سڑکیں بلوچستان میں بن رہی ہیں ، ہم نے
ان علاقوں میں سڑک بنائی ہے جہاں دہشت گردی اور انتہا پسندی تھی،ہم بلوچستان میں
امن قائم کررہے ہیں اورقیام امن میں عوام اور تمام اداروں کا شکر گزار ہوں ۔

