ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان
مقابلے میں فائرنگ سے ایک انسپکٹر شہید ۔ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہڑپہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع
پر چھاپا مارا گیاتو ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں انسپکٹر فداحسین
موقع پر ہی شہید ہو گئے
، جبکہ ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق شہید ہونے والے انسپکٹر کی لاش
اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ مقابلے میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا
جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز
مواد برآمد ہوا ہے۔
