وزیراعظم کی زیر صدارت ، آپریشن ردوالفساد تیر کرنے کا فیصلہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
وزیراعظم کی زیر صدارت ، آپریشن ردوالفساد تیر کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت ، آپریشن ردوالفساد تیر کرنے کا فیصلہ

Share This

اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا اور امن وترقی کے دشمنوں کے مکروہ  عزائم کوہر قیمت پر ناکام بنا یا جائے گا۔ میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ آپریشن " ردالفساد " کی رفتارکومزید تیزاوراس پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔اجلا س کے شرکاءنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے انتہاپسندی اوردہشت گردی کاخاتمہ بہت ضروری ہے۔


 مزید پڑھیں:پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورقومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سمیت دیگر  اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پرآپریشن  " ردالفساد"  کے اب تک کے نتائج اور کامیابیوں کا  بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے مسلح افواج اوردیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا اور ان کی وطن کی حفاظت کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے موجودہ قوانین اورموثر عملدرآمد کابھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages