افغانستان
کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں ہونے والے کار
بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ رکن اسمبلی سمیت 4افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق بم دھماکہ باب دوستی سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں اس
وقت ہوا، جب صوبے قندہار کے رکن اسمبلی اور قبائلی رہنما فیض اللہ خان اچکزئی گھر
جا رہے تھے۔
دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ،جو سڑک کنارے کھڑی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ فیض اللہ خان اچکزئی سمیت 4
افراد زخمی ہوئے، جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت
تشویشنا ک بتائی جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
ہے۔