Prime Minister Nawaz Sharif has left for China along with a high-level delegation to attend the Belt and Road Forum for International Cooperation summit to be held in Beijing, on Sunday.
وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں بیلٹ اینڈ
فورم کا انعقاد تاریخی موقع ہے، ہم اس وقت جیو اکنامک دور میں داخل ہورہے ہیں،بین
البراعظمی تعاون کا نیا دور شروع ہورہا ہے،ون بیلٹ ون روڈمنصوبہ تین براعظموں کوملانے
میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بیجنگ میں بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم ون بیلٹ ون
روڈکی کامیابیوں کا اعتراف کرنے جمع ہوئے ہیں۔ منصوبے سے ایشیا، افریقہ اوریورپ
کوملانے میں بہت مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چائنا
ریلوے کا منصوبہ باہمی روابط کا پل ہے،منصوبے سے دنیا کے 65 ممالک استفادہ کرسکتے
ہیں،علاقائی روابط کےمنصوبوں پربے مثال سرمایہ کاری ہورہی ہے،ممالک کےدرمیان
تنازعات کے بجائے تعاون فروغ پاناچاہیے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پاک چین
اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں۔اس منصوبے سے ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد
ملے گی،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم جیسے منصوبوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ایسے
منصوبے غربت کےخاتمے کا باعث بنیں گے اور معاشی خوشحالی دہشتگردی اورانتہاپسندی
پرقابوپانے میں معاون ہوگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بنیادی
ڈھانچےکے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں اور دنیا بھرسے سرمایہ کارپاکستان کی جانب
متوجہ ہورہے ہیں۔

