گھریلو ملازمہ منزہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ
کے مطابق منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔پولیس نے منزہ کی لاش اس کے لواحقین کے
حوالے کر دی جبکہ زیر حراست مالک مکان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور
کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ منزہ دو روز قبل اپنے کمرے میں مردہ پائی
گئی تھی۔
گھریلو ملازمہ کی پر
اسرارموت کا معمہ حل کرنے کے لیے پولیس نے
تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس نے متوفیہ کے موبائل فون کا بھی ڈیٹا
اکھٹا کر لیا ہے۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ منزہ نے ڈیڑھ ماہ قبل ماڈل ٹائون کے رہائشی اسد رضوی کے ہاں
گھریلو کام کاج کیلئے ملازمت اختیار کی تھی ۔مقتولہ کے ورثاء نے مقتولہ کو تشدد کے ذریعے ہلاک کرنے کا الزام
لگایا تھا اور گھر کےمالک اسد رضوی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن
میں درخواست جمع کرائی تھی ،جس پر پولیس نے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا
تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
