لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک آرمی نے انڈین
ڈرون مار گرایہ۔ آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس
ریلیز کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے
قریب موجود تھا جسے پاک فوج نے لائین آف
کنٹرول کی خلاف ورزی پر مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے
جوانوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پاک فوج کے کے ترجما ن کے
مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج کی جانب سے سرحدی خلاف وزری پر تباہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ان ڈرونز کو
بھارتی فورسز کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں لائن آف
کنٹرول کے اطراف پاکستانی فوجیوں کی پوزیشنز کا عمل ہوسکے۔بھارت میں شدت پسند جماعت
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں مسلسل
اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی ایک معمول بن چکی ہے اور آئے روز ان میں اضافہ ہو
رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2018 میں بھارت کی جانب سے اب تک 400 سے زائد
بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں 20افراد شہید اور 70
سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
