مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد میں اضافہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد میں اضافہ

Share This
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ،جس کے نتیجے میں 20 کشمیریوں کی شہادت اورسینکڑوں  زخمی ہونے کے بعد وادی میں مکمل ہڑتال 

گزشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع دہشت گردی و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 20کشمیری  نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اس بربریت کے خلاف احتجاج کے لیے باہر نکلنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔
نوجوانوں کی میتیں گھروں کو پہنچنے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، جنوبی حصے سے شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ پوری وادی میں پھیل گیا اور احتجاج میں شریک ہونے کے لیے مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکرز سے باقاعدہ اعلانات کیے گئے۔
تاہم بھارتی فوج نے سرچ آپریشن پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ جنازوں میں شریک نہتے افراد پر اندھا دھند گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کر کے درندگی کا بھر پور مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے۔کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج اسکول اور کالج بھی بند ہیں جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کا ردعمل
مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی دہشت گردی پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کشمیر کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیر کی نوجوان نسل ختم کرنے کے در پے ہے لیکن پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی بربریت قابل مذمت ہے۔ علی رضا سید نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages