روس برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں آضافہ :روسی وزارت خارجہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
روس برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں آضافہ :روسی وزارت خارجہ

روس برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں آضافہ :روسی وزارت خارجہ

Share This

روس برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں آضافہ، روس کا مزید 50برطانوی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کا اعلان
روسی وزارت خارجہ کے ترجما ن کے مطابق روس نے برطانوی سفارتی عملے کے 50 افراد کو واپس بلانے کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے بعد برطانیہ اور روس کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ برطانیہ کی جانب سے روسی سفیر کو ملک بدر کیے جانے کے جوابی کاروائی  میں روس 23 برطانوی سفارت کاروں کو پہلے ہی بیدخل کر چکا ہے۔ 
برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر گیس حملے کے معاملے پر برطانیہ پہلے ہی روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک سے نکال چکا ہے جبکہ برطانیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا، یورپی ممالک اور نیٹو بھی 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو بےدخل کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ سالسبری میں 4 مارچ کو سابق روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر کیمیائی گیس کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد برطانیہ نے حملے کا الزام روس پر لگایا تھا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages