کویت میں 2 بسوں میں خوفناک تصادم کے
نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
کویت کے جنوبی علاقے
میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے
میں 14 ملازم موقع پر جاں بحق اور 7 زخمی
ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا
گیا جب کہ کویت فائر سروس ڈائریکٹریٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ زخمی ہونے
والے افراد کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا۔
کویتی
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بھارتی، 6 مصری اور 4 پاکستانی
شہری بھی شامل ہیں۔کویت آئل کمپنی کے مطابق مسافر بسیں کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین
کو لے کر جارہی تھیں کہ برجان آئل فیلڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں۔
