نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں
ہوا، اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا۔ چیئر مین نیب
جسٹس(ر)جاوید اقبال
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو
بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے یا نا ہونے سے نیب کا کوئی تعلق
نہیں ہے۔ اگر کوئی کرپشن ملوث ہے تو وہ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد بھی اس کے لیے
جوابدہ ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس
(ر)جاوید اقبال نے مزید کہا کہ اگر کبھی
کسی کیس میں ثابت ہوجائے کہ نیب نے انتقامی کارروائی کی ہے تو اس کی خود ذمہ داری
قبول کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر
مجھے کوئی برا بھلا کہے تو کبھی بُرا نہیں
مناؤں گا تاہم اگر کوئی ادارے کو برا کہے تو بطور نیب کے سربراہ اپنے ادارے کا دفاع کروں گا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ
ملک میں کرپشن کے حجم کی بات بہت آگے نکل گئی ہے۔ کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی
ہوئی، کوئی ملازمت سے فارغ ہوا اور کچھ گرفتار ہوئے ہیں۔
