دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کیا جائے: وزیراعظم - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
دہشت گردی کے خلاف ہمارے  کردار کو تسلیم کیا جائے: وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کیا جائے: وزیراعظم

Share This
ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں بے مثا ل ہیں۔ ضرب عضب، رد الفساد سمیت دیگر آپریشن شہروں اور سرحدی قبائلی علاقوں میں کیے گئے۔ ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں جس کی 2 لاکھ سے زائد فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ہو ۔ ہماری فوج، پولیس، سیاسی جماعتوں اور عوام کی کوششوں سےملک آج پرامن ہے۔اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ پہلی بار 1800ء علماءنے جہاد کے معنی اور خودکش حملوں پرفتویٰ دیا۔ پاکستان نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا اور کررہا ہے، چیلنجز اب بھی درپیش ہیں لیکن ہمیں آدھے بھرے گلاس کی طرف دیکھنا چاہیے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں، پاکستان نے پہلی بار افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانی شروع کی ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages