صارفین سے بجلی پرعائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
صارفین سے بجلی پرعائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

صارفین سے بجلی پرعائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

Share This
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی نئے ٹیرف میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ
پاور ڈویژن نے نیپرا سے سرچارجز کی منظوری کے بعد نئے ٹیرف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں بجلی صارفین پر عائد تین سرچارجز کی وصولی بھی جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ اور فنانسنگ کاسٹ سرچارج کی مد میں 43 پیسے فی یونٹ وصولی جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کا نفاذ بھی جاری رہے گا اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج اوسطاً ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ تک لاگو ہوگا۔ تینوں سرچارجز کا نفاذ جاری رہنے سے بجلی کی موجودہ قیمت نہیں بڑھے گی۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages