حج کوٹہ بڑھانے کی حکومتی درخواست سپریم کورٹ سے خارج - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
حج کوٹہ بڑھانے کی حکومتی درخواست  سپریم کورٹ سے خارج

حج کوٹہ بڑھانے کی حکومتی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

Share This

سپریم کورٹ نےحج کوٹہ بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی۔اسلام آباد
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں حکومت کی جانب سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے67 فیصد کوٹے کو 60 فیصد کردیا، کابینہ نے کوٹہ 60 فیصد سے 67 فیصد کردیا۔اس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرمؤثر کرسکتی ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی اور سرکاری حج پرائیویٹ سے زیادہ سستا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیا ہے، کمیٹی نےفیصلہ سپریم کورٹ کےفیصلوں کی روشنی میں کیاتھا۔معزز چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages